MQM USA Logo

 مقامی گورنمنٹ کو با اختیار نہ بنایا گیا تو نئے انتظامی یونٹ بنانے ناگزیر ہوں گے۔ ايم کيو ايم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا امریکی شہر لاس اینجلس یونٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب۔

Learn More


 مقامی گورنمنٹ کو با اختیار نہ بنایا گیا تو نئے انتظامی یونٹ بنانے ناگزیر ہوں گے۔
ايم کيو ايم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا امریکی شہر لاس اینجلس یونٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب۔

ایم کیوایم یوایس اے لاس اینجلس چیپٹرکے تحت پروگرام کا انعقاد
یو ایس اے کے کارکنان اپنی مثبت اور پرامن متحرک جدوجہد سے پاکستان میں پرامن معاشرہ  قیام کیلئے

اپنی کوششیں جاری رکھیں، ڈاکٹر نسرین خان

ايم کيو ايم يو ايس اے ۔ اکتوبر ۲۹، ۲۰۱۷

امريکی رياست کيلی فورنيا کے شہر لاس اينجلس میں ایم کیو ایم کی افتتاحی تقریب سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کے ایم کیو ایم پاکستان کے متوسط طبقے کی واحد نمائندہ جماعت ہے۔ ہم پاکستان کو معاشی خود مختار بنانا چاہتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کے پاکستان کی موجودہ صورتحال پر شکوہ کرنے کے بجائے انفرادی اور اجتماعی طور پر مثبت کوششیں کر رہے ہیں۔ حکمران طبقہ دو تین باتوں کو درست کر لے یا عوام مڈل کلاس عام پاکستانی کو پالیسی اور فیصلہ سازی کے ذریعے منتخب کرے تو پر امن انقلاب لایا جا سکتا ہے۔ شترمرغ کی طرح گردن چھپانے سے مسائل حل نہیں ہو سکتے۔ حقیقت سے نظریں چرانے کے بجائے اپنی ترجیحات کو تبدیل کرنا ہو گا۔ جمہوریت صرف مرکز اور صوبے تک محدود نہ ہو۔ بلکہ عوام کی حکومت عوام لے لئے ہو۔ مقامی حکومت کو با اختیار اور طاقتور بنانے کی ضرورت ہے۔ ٹیکس کا منصفانہ نظام رائج کیا جائے، لینڈ ریفارمز کے ذریعے زراعت کی آمدنی پر ٹیکس نافذ کیا جائے۔ اگر مقامی گورنمنٹ کو با اختیار نہ بنایا گیا تو نئے انتظامی یونٹ بنانے ناگزیر ہوں گے، لوکل تجارت کو فروغ دیا جائے، ایم کیو ایم پاکستان کی ترقی کے لئے کام کر رہی ہے مگر اس کو سیاسی آزادی نہیں دی جا رہی ہے، لندن سے واضح لاتعلقی کے باوجود ہمارے نمائندگان کی وفاداری تبدیل کرا کے ایم کیوایم کو تقسیم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ہم نے بلدیاتی اختیارات کے لئے عدالتوں سے رجوع کیا ہوا ہے، صوبوں کو آبادی کے تناسب سے آمدنی تقسیم کی جاتی ہے۔ اسی طریقے سے ڈسٹرکٹ کو بھی آبادی کے تناسب سے رقم فراہم کی جائے اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کی جائے۔

مردم شماری میں کراچی کی آبادی کو کم گنا گیا، ھماری نمائندگی کو کم کیا جا رہا ہے، اگر اسئ شہر میں عوامی نمایندوں کو کام کرنے سے روکا جائے تو یہ شہر اور ملک کو کمزور کرنے کے مترادف ہو گا، کراچی جو پورے پاکستان کے لئے کماتا ہے اس کی طرقی کو روک کر مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے، ہم موجودہ محدود وسائل کے ساتھ پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔

انھوں نے لاس اينجلس چیپٹر کی نو منتخب کمیٹی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کے آپ سب لوگ ہمارے چیریٹی ونگ "علم سب کے لئے " کے ساتھ مل کر کام کریں، شجر کاری مہم کا آغاز کریں، باغات اور اسکول کو گود لیں۔ اساتذہ کی تربیت جیسے پروگراموں کا بندوبست کریں۔
آخر میں انھوں نے تمام لوگوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور ایم کیو ایم یو ایس اے کو ایک شاندار پروگرام منعقد کرنے پر مبارکباد دی۔

Tags: ,

 

MQM USA Logo

ایم کیو ایم یو ایس اے کی جانب سے لاس اینجلس چیپٹر کا اعلان

ایم کیو ایم یو ایس اے کی جانب سے لاس اینجلس چیپٹر کا اعلان

لاس اینجلس امریکہ ۲۹ اکتوبر ۲۰۱۷

ایم کیو ایم پاکستان کے لاس اینجلس چیپٹر کی جانب سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم کیو ایم یو ایس اے کے آرگنائزر عدنان صدیقی، جوائنٹ آرگنائزر وکیل جمالی، سینٹرل کمیٹی کے ممبران وسیم زیدی، اشتیاق حسن اور بڑی تعداد میں ایم کیو ایم پاکستان کے سپورٹرز نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایم کیو ایم یو ایس اے کے آرگنائزر عدنان صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا آج مختصر نوٹس پر اتنی بڑی تعداد میں ہمدرد و کارکنان نے شرکت کر کے ایم کیو ایم پاکستان پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے،
انھوں نے اس بات کا اعادہ کیا کے ہم مثبت و تعمیری سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔
آخر میں ایم کیو ایم یوایس اے کے لاس اینجلس چیپٹر کی کمیٹی کا اعلان کیا گیا۔ چیپٹر کمیٹی کے اراکین میں عبداللہ جمیل، عبدل غفور، فہیم شیہٹی، محمد یوسف زئ، محمد شاہین قریشی، محمد اسمائیل، محمد ریحان الحق، سید حسین، طارق غفور، اور ضیاٴ۰ جعفری شامل ہیں۔ خواتین کی کمیٹی میں عافیہ حسن، سیما بھابی، طلعت جمیل، نیلوفر زیدی اور گوہر سراج شامل ہیں۔ یوتھ   کمیٹی میں ہدا خان، سحر خان اور ویوین حسین شامل ہیں۔

Learn More


ایم کیوایم یوایس اے لاس اینجلس چیپٹرکے تحت امریکہ کے جشن آزادی کی مناسبت سے پروگرام کاانعقاد

ایم کیوایم یوایس اے لاس اینجلس چیپٹرکے تحت امریکہ کے جشن آزادی کی مناسبت سے پروگرام کاانعقاد
یو ایس اے کے کارکنان اپنی مثبت اور پرامن متحرک جدوجہد سے پاکستان میں پرامن معاشرہ  قیام کیلئے

اپنی کوششیں جاری رکھیں، ڈاکٹر نسرین خان
امریکہ۔۔10، جولائی 2017ء
متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان ) ، یوایس اے لاس اینجلس چیپٹر کے زیراہتمام امریکہ کے جشن آزادی 4جولائی کی مناسبت سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم کیوایم لاس اینجلس چیپٹر کے کارکنان و ہمدردں کے علاوہ ایم کیوایم (پاکستان ) کے کئی ذمہ داروں نے شرکت کی ۔ امریکہ کے جشن آزادی پر ایم کیوایم (پاکستان ) کی اس تقریب کے میزبان ایم کیوایم یو ایس اے کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن اشتیاق حسین تھے ۔ ایم کیوایم (پاکستان ) کی ڈاکٹر نسرین خان جو کہ ایم کیوایم پاکستان خواتین کی اہم اورمتحریک رہنما ہیں نے اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم ایک پرامن تنظیم ہے جو عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم (پاکستان ) اور ایم کیوایم یو ایس اے کے کارکنان اپنی مثبت اور پرامن متحرک جدوجہد سے پاکستان میں پرامن معاشرہ کیلئے قیام میں اپنی کوششیں جاری رکھیں ۔ دریں اثناء ایم کیوایم یو ایس اے کے آرگنائزر عدنان صدیقی نے لاس اینجلس کے کارکنان کو مختصر وقت میں تقریب کے انتظامات کرنے اور اس شاندار امریکہ کے تاریخی موقع پر پارٹی کرنے پر مبارکباد دی اور ڈاکٹر نسرین خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی تحریک میں جب خواتین فعال ہوجائیں اور معاشرے کی ترقی میں حصہ لینے لگیں تو مثبت نتائج سامنے آتے ہیں اور ایم کیوایم یو ایس اے اپنے تمام ساتھیوں کے ساتھ ایم کیوایم (پاکستان ) کے شانہ بشانہ حق پرستی کے کارواں میں شریک رہیں گے ۔ انہوں نے ایم کیوایم یو ایس اے کی سینٹرل کمیٹی کے رکن اشتیاق حسین کو اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دینے اور شاندار تقریب کے انعقاد پر انہیں مبارکباد بھی دی ۔

Tags: ,

 

Product / Service #1

Whatever your company is most known for should go right here, whether that's bratwurst or baseball caps or vampire bat removal.

Learn More

Your Main Message

Use this space to tell people what your company does and why and how it does it. What're you known for? Who likes you? What's your number one competitive advantage?

Include all the things that make your business unique and better than the competition. Do you have a patented 13-step process for taxidermy that results in the most lifelike stuffed owls? You gotta mention that.

Other good things to weave into this copy include: awards won, distinctions given, number of products sold, company philosophy (just keep it short), interesting company history bits, and anything that makes a reader think you'd be awesome to do business with.

home-4

Next Steps...

This is should be a prospective customer's number one call to action, e.g., requesting a quote or perusing your product catalog.