Dr. Imran Farooq's 7th Death Anniversary

Chicago (Sept 16, 2017) MQM Chicago observed 7th Death Anniversary of Dr. Imran Farooq Shaheed ...

Chicago (Feb ...)

MQM Chicago Unit Announcement

...

Chicago (Feb ...)

اگست 22 کے واقعہ کے بعد 23اگست کو ہمیں مشکل ترین فیصلے کرنے پڑے اور آج بھی ہم استقامت کے ساتھ اپنے موقف پر قائم ہیں، ڈاکٹر فاروق ستار

MQMChicagoStage063017

اگست 22کے واقعہ کے بعد 23اگست کو ہمیں مشکل ترین فیصلے کرنے پڑے اور آج بھی ہم استقامت کے ساتھ اپنے موقف پرقائم ہیں، ڈاکٹر فاروق ستار

تحریک کی چار دہائیو ں پر محیط جدو جہد ماؤں بہنوں بزرگوں اور عوام کی امانت ہے، اس کا تحفظ کارکنا ن و ذمہ داران سمیت ہم سب کی ذمہ داری ہے، ڈاکٹر فاروق ستار

ڈاکٹر فاروق ستار نے ایم کیو ایم (پاکستان) یو ایس ایے چیبٹر کی تنظیم نو کرتے ہوئے عدنان صدیقی کو آرگنائزر (USA) منتحب ہونے کا اعلان کیا۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے کارکنان و شرکاء کو انتہائی مختصر نوٹس پر جلسہ منعقد کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

اجلاس میں چار نو منتخب جوائنٹ آرگنائزرز، وکیل احمد جمالی (سابق صوبائی رکن اسمبلی سندھ)،اسد صدیقی، ارشد حسین، اور معید صدیقی (سابق رکن سندھ اسمبلی ) کے ناموں کا بھی اعلان کیا۔

اس کے علاوہ 13 رکنی سینٹرل کمیٹی 5 رکنی مشاورتی کمیٹی اور دیگر کمیٹیوں کے اراکین کے ناموں کا بھی اعلان کیا۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے اس امید کااظہار کیا کہ نو منخب ذمہ داران ایم کیو ایم (پاکستان) کو درپیش چیلینجز کا مقابلہ کرنے کیلئے بھرپور کردار ادا کرینگے

کراچی۔۔۔24جون 2017ء

متحدہ قومی موومنٹ(پاکستان) کے چیپٹر برائے ریاست ہائے متحدہ امریکا کے زیراہتمام دعوت افطار جمعتہ الوداع کے روز منعقدکی گئی،اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیوا یم پاکستان کے کنونیر ڈاکٹر فاروق ستار نے امریکا میں مقیم اوورسیزکے کارکنان کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی کہ انہوں نے انتہائی مختصر نوٹس پر یہ نمائندہ دعوت افطار منعقد کیا ۔اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے کارکنا ن اوران کے اہلخانہ اور اس کے علاوہ دعوت افطار میں شریک پاکستان کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اپنے قیمتی وقت میں سے وقت نکال کر اس اجتماع کو رونق بخشی ڈاکٹر فاروق ستار نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کو مختلف چیلینجز درپیش ہیں ،پاکستان میں کارکنان و ذمہ داران بڑی ہمت و حوصلے کے ساتھ ان مسائل کا مقابلہ کررہے ہیں ایسے میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کاتعاون کلیدی اہمیت کا حامل ہے ،22اگست کے واقعہ کے بعد 23اگست کوہمیں مشکل ترین فیصلے کرنے پڑے اور آج بھی ہم استقامت کے ساتھ اپنے موقف پر قائم ہیں کہ ہمیں اس تحریک کو بچاناہے جو ایسی ماؤں کی امانت ہے جو آج بھی اپنے پیاروں کے انتظار میں آنکھین پتھرائے بیٹھی ہیں یہ تحریک ان بزرگوں اثاثہ ہے جنہوں نے نظریئے اور مقصد کیلئے اپنے جوان بیٹوں کو زمین کی آغوش کے سپرد کیا ہمارے پیش نظر چاردہائیوں کی لازوال جدوجہد ہے جس کا تحفظ ہم سب کی اجتماعی زمہ داری ہے ۔ اس جدوجہد کے اس مرحلے پر بھی وہ پاکستان کمیونٹی جو بیرون ملک مقیم ہے بالخصوص امریکا و کینیڈا میں مقیم ہیں ان پر بڑ ی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس موقع پر تحریک کے بازو بنیں آ ج کا یہ نمائندہ اجتماع اس بات کی عکاسی کررہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے دل بھی ہمارے ساتھ دھڑکتے ہیں اور وہ اتنا ہی پاکستان کے مستقبل کیلئے پریشان ہیں جتنا کہ کوئی اور پاکستانی اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے میں امریکا کی تنظیم سازی کے حوالے سے بھی کچھ باتیں آپ کے گوشت گزار کرنا چاہوں گا،کہ تنظیم سازی کا عمل تحریک کو جلا بخشنے کیلئے بنیادی اہمیت کا حامل ہے ۔تنظیم نو کا مقصد قطعا یہ نہیں کہ جس کو ہٹایہ جارہا ہے اس کی کارکردگی درست نہیں بلکہ تنظیم نو میں کسی کو ہٹایہ نہیں جاتا صرف اسکی ذمہ داریاں تبدیل ہوتی ہیں ،ایم کیوایم ایک ایسی منظم اور متحرک سیاسی جماعت ہے جس کے کارکنان اور ذمہ داران ہما وقت اپنے مقصد کے حصول کیلئے کوشا ں رہتے ہیں،اسی مقصد کے حصول کو پیش نظررکھتے ہوئے ایم کیو ایم (پاکستان)یو ایس اے چیپٹرکی تنظیم نو کا اعلان کیا جارہا ہے ،سب سے پہلے چار جوائنٹ آرگنائزرز کے ناموں کا اعلان کیا جاتا ہے جس میں وکیل احمد جمالی (سابق صوبائی رکن اسمبلی سندھ)،اسد صدیقی ،ارشد حسین ،اور معید صدیقی(سابق رکن سندھ اسمبلی )،اس کے بعد یو ایس چیپٹر کے آرگنائزر ز کے اعلان کا مرحلہ آیا تو شرکاء کا تجسس قابل دید تھا ۔تالیوں کی گونج میں ڈاکٹر فاروق ستار نے عدنان صدیقی کے نام کااعلان بحیثیت آرگنائزر یو ایس چیپٹر کیا۔اس کے بعد ڈاکٹر فاروق ستار نے 13رکنی سینٹرل کمیٹی ،فرحت حسیب خان،رانا فرحد،ڈاکٹر انور احمد ،وسیم زیدی، عشرت حسین ، ڈاکٹر یاسر ،میجر نجمی ،محمد ظہیر،شہزاد بیگ ،الطاف علی ،ھدیٰ خان ،سید محی الدین اور عمار فاروقی ،چار رکن مشاورتی کمیٹی جو سابق آرگنائزرز پر مشتمل تھی ،اعجاز صدیقی ،کمال ظفر ،عبادالرحمٰن اور جنید فہمی کے ناموں کا اعلان کیا ،ڈاکٹرفاروق ستار نے نومنتخب ذمہ داران کو اپنے اور رابطہ کمیٹی (پاکستان)کی جانب سے مبارکباد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ تمام ساتھی عصر حاضر میں ایم کیو ایم (پاکستان)کو درپیش چیلینجز کو سامنے رکھتے ہوئے اپنی حکمت عملی ترتیب دینگے ،فاروق ستار نے کہ مجھے کوئی شک نہیں کہ یہ باصلاحیت ساتھی اپنی ذمہ داریوں کو خوب نبھائیں گے۔

Tags: MQM, MQM Pakistan, MQM USA

Dr. Farooq Sattar inaugurated MQM International's Office in Chicago, USA

MQMChicagoNews063017

MQM Chicago Press Conference

...

Chicago (Feb ...)

Eid Milad-Un-Nabi

Chicago (Feb ...)

 

 

 

 

MQM USA Logo

ایم کیو ایم یو ایس اے کی جانب سے شکاگو میں یوم شہدا کا اہتمام