Learn More


ایم کیوایم کینیڈا کے زیراہتمام ایم کیو ایم کے بانی چیئرمین عظیم احمد طارق شہید کی 24ویں برسی کینیڈا میں میں انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی

ایم کیوایم کینیڈا کے زیراہتمام ایم کیو ایم کے بانی چیئرمین عظیم احمد طارق شہید کی 24ویں برسی کینیڈا میں میں انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی
برسی کے سلسلے میں ٹورونٹو کے مقامی ہال میں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا اہتمام، بڑی تعداد میں کینیڈا میں مقیم ایم کیو ایم کے کارکنان اور پاکستانی کمیونٹی کے افراد کی شرکت
کراچی ۔۔۔ یکم، مئی 2017ء
متحدہ قومی موومنٹ کینیڈا کے زیراہتمام ایم کیو ایم کے بانی چیئرمین عظیم احمد طارق شہید کی 24ویں برسی کینیڈا میں میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ برسی کے سلسلے میں ٹورونٹو کے مقامی ہال میں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ عظیم احمد طارق شہید سمیت تحریک کے تمام شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی گئی اور شہید کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر تقی، محمد عارف شیخ، طارق مونس، ریحان ظہیر، احسن عزیز سمیت بڑی تعداد میں کینیڈا میں مقیم ایم کیو ایم کے کارکنان اور پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔
بعدازاں ایم کیو ایم کے بانی چیئرمین عظیم احمد طارق شہید سمیت تمام حق پرست شہداء کے بلند درجات، لواحقین کیلئے صبر جمیل، اسیر کارکنان کی رہائی، لاپتہ کارکنان کی باحفاطت بازیابی اور ایم کیو ایم (پاکستان) کی حق پرستانہ جدوجہد کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا کی گئی

Tags: ,