Introduction

MQM is the only political party in Pakistan which represents and comprises of ninety eight percent working, middle class and poor masses of the country who are presently down trodden, disadvantaged and exploited by the two percent ruling elite.

MQM has revolutionised politics in Pakistan its elected representatives and office bearers are chosen by ordinary party members/workers and people on merit from constituents level not by virtue of being born in a feudal family or political dynasty.

The prevalent feudal system in Pakistan is the main obstacle in the progress of the country and the prosperity of her people. Due to this obsolete system a genuine democracy could not establish in the country and the people of Pakistan could not get their due rights, social justice, equal opportunities, rule of law and real participation in the affairs of the state.

MQM is struggling to abolish this obsolete system and introduce participatory democracy, merit based bureaucracy and independent judiciary wherein the State shall promote social and economic wellbeing of the people in order to establish a truly democratic, progressive and egalitarian society in the country where all citizens have equal rights irrespective of their caste, colour, creed, language, ethnicity, gender, belief and religion.

MQM believes in Realism and Practicalism. MQM is against all types of terrorism, religious extremism and is struggling for religious, sectarian and interfaith harmony.

The cherished goals of MQM are eradication of political authoritarianism, abolition of feudal system, promotion of cultural pluralism, devolution of power to the grass root level and to achieve full provincial autonomy and a completely devolve local government system. MQM believes in induction of common man in the power structure to provide opportunity to economically and socially deprived people-“empowerment for all” for a better and safer life for today and tomorrow.

MQM hopes that the people of Pakistan will support the MQM to achieve these cherished goals.

Learn More

امریکہ و کینیڈا کے مختلف شہروں میں ڈاکٹرعمران فاروق شہید کی برسی عقیدت واحترام سے منائی گئی ۔ ایم کیوایم یوایس اے


متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے شہید کنوینر ڈاکٹر عمران فاروق کی ساتویں برسی امریکہ کے مختلف شہروں میں بھی عقیدت واحترام سے منائی گئی اور شہید کو زبردست خراج عقیدت پیش کیاگیا۔ ڈاکٹرعمران فاروق شہید کی برسی کے سلسلے میں ایم کیوایم یوایس اے کے زیر اہتمام مختلف شہروں میں شہید کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماع منعقد ہوئے۔

کراچی یونیورسٹی کاشمارپاکستان کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں ہوتا ہے،ایم کیوایم یوایس اے

کراچی یونیورسٹی کاشمارپاکستان کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں ہوتا ہے،ایم کیوایم یوایس اے
اے پی ایم ایس او نے جامعہ کراچی میں سالانہ کارنیول تقریب کا انعقاد کرکے کراچی یونیورسٹی کی مثبت امیج کو پوری پاکستانی قوم اور دنیا کے سامنے پیش کیا ہے، ایم کیو ایم یو ایس اے
دہشت گردی اور انتہاء پسندی جیسے الزامات لگاکر کراچی یونیورسٹی کو بدنام کرنا قابل افسوس عمل ہے، ایم کیو ایم یو ایس اے
جامعہ کراچی میں تقریباً 40 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات حصول علم میں سرگرم ہیں انکی سرگرمیوں کو پابند نہ کیا جائے، ایم کیو ایم یو ایس اے
انچارج و اراکین ایم کیو ایم یو ایس اے سینٹرل کمیٹی کا مشترکہ بیان
واشنگٹن ۔۔۔ 15، ستمبر 2017ء
کراچی یونیورسٹی کا شما رپاکستان کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں ہوتا ہے۔ آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے جامعہ کراچی میں سالانہ کارنیول تقریب کا انعقاد کرکے کراچی یونیورسٹی کی مثبت امیج کو پوری پاکستانی قوم اور دنیا کے سامنے پیش کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایم کیو ایم یو ایس اے کے سینٹرل آرگنائزر عدنان صدیقی اور سینٹرل کمیٹی کے جملہ اراکین نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے اے پی ایم ایس او جامعہ کراچی کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اس اقدام سے کراچی یونیورسٹی میں ہونے والی مثبت سرگرمیوں سے پاکستانیوں کو آگاہی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہاء پسندی جیسے الزامات لگاکر کراچی یونیورسٹی کو بدنام کرنا قابل افسوس عمل ہے۔ چند افراد کے منفی عمل کو اجاگر کرنے کے بجائے ان کے سرپرستوں اور ان کی جڑوں کو پکڑا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ کراچی میں تقریباً 40 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات حصول علم میں سرگرم ہیں انکی سرگرمیوں کو پابند نہ کیا جائے۔ انچارج و اراکین ایم کیو ایم یو ایس اے سینٹرل کمیٹی نے کہا کہ ہم اے پی ایم ایس او جامعہ کراچی کے تمام تعلیمی، سماجی اور ثقافتی سرگرمیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور توقع رکھتے ہیں کہ انکے ان اقدامات سے جامعہ کراچی کا دنیا بھر میں نام روشن ہوگا۔

Tags: ,

Learn More

ایم کیوایم یوایس اے لاس اینجلس چیپٹرکے تحت امریکہ کے جشن آزادی کی مناسبت سے پروگرام کاانعقاد

ایم کیوایم یوایس اے لاس اینجلس چیپٹرکے تحت امریکہ کے جشن آزادی کی مناسبت سے پروگرام کاانعقاد
یو ایس اے کے کارکنان اپنی مثبت اور پرامن متحرک جدوجہد سے پاکستان میں پرامن معاشرہ قیام کیلئے

اپنی کوششیں جاری رکھیں، ڈاکٹر نسرین خان
امریکہ۔۔10، جولائی 2017ء
متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان ) ، یوایس اے لاس اینجلس چیپٹر کے زیراہتمام امریکہ کے جشن آزادی 4جولائی کی مناسبت سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم کیوایم لاس اینجلس چیپٹر کے کارکنان و ہمدردں کے علاوہ ایم کیوایم (پاکستان ) کے کئی ذمہ داروں نے شرکت کی ۔ امریکہ کے جشن آزادی پر ایم کیوایم (پاکستان ) کی اس تقریب کے میزبان ایم کیوایم یو ایس اے کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن اشتیاق حسین تھے ۔ ایم کیوایم (پاکستان ) کی ڈاکٹر نسرین خان جو کہ ایم کیوایم پاکستان خواتین کی اہم اورمتحریک رہنما ہیں نے اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم ایک پرامن تنظیم ہے جو عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم (پاکستان ) اور ایم کیوایم یو ایس اے کے کارکنان اپنی مثبت اور پرامن متحرک جدوجہد سے پاکستان میں پرامن معاشرہ کیلئے قیام میں اپنی کوششیں جاری رکھیں ۔ دریں اثناء ایم کیوایم یو ایس اے کے آرگنائزر عدنان صدیقی نے لاس اینجلس کے کارکنان کو مختصر وقت میں تقریب کے انتظامات کرنے اور اس شاندار امریکہ کے تاریخی موقع پر پارٹی کرنے پر مبارکباد دی اور ڈاکٹر نسرین خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی تحریک میں جب خواتین فعال ہوجائیں اور معاشرے کی ترقی میں حصہ لینے لگیں تو مثبت نتائج سامنے آتے ہیں اور ایم کیوایم یو ایس اے اپنے تمام ساتھیوں کے ساتھ ایم کیوایم (پاکستان ) کے شانہ بشانہ حق پرستی کے کارواں میں شریک رہیں گے ۔ انہوں نے ایم کیوایم یو ایس اے کی سینٹرل کمیٹی کے رکن اشتیاق حسین کو اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دینے اور شاندار تقریب کے انعقاد پر انہیں مبارکباد بھی دی ۔

Tags: ,

Learn More

ایم کیوایم کینیڈا کے زیراہتمام ایم کیو ایم کے بانی چیئرمین عظیم احمد طارق شہید کی 24ویں برسی کینیڈا میں میں انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی

ایم کیوایم کینیڈا کے زیراہتمام ایم کیو ایم کے بانی چیئرمین عظیم احمد طارق شہید کی 24ویں برسی کینیڈا میں میں انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی
برسی کے سلسلے میں ٹورونٹو کے مقامی ہال میں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا اہتمام، بڑی تعداد میں کینیڈا میں مقیم ایم کیو ایم کے کارکنان اور پاکستانی کمیونٹی کے افراد کی شرکت
کراچی ۔۔۔ یکم، مئی 2017ء
متحدہ قومی موومنٹ کینیڈا کے زیراہتمام ایم کیو ایم کے بانی چیئرمین عظیم احمد طارق شہید کی 24ویں برسی کینیڈا میں میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ برسی کے سلسلے میں ٹورونٹو کے مقامی ہال میں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ عظیم احمد طارق شہید سمیت تحریک کے تمام شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی گئی اور شہید کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر تقی، محمد عارف شیخ، طارق مونس، ریحان ظہیر، احسن عزیز سمیت بڑی تعداد میں کینیڈا میں مقیم ایم کیو ایم کے کارکنان اور پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔
بعدازاں ایم کیو ایم کے بانی چیئرمین عظیم احمد طارق شہید سمیت تمام حق پرست شہداء کے بلند درجات، لواحقین کیلئے صبر جمیل، اسیر کارکنان کی رہائی، لاپتہ کارکنان کی باحفاطت بازیابی اور ایم کیو ایم (پاکستان) کی حق پرستانہ جدوجہد کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا کی گئی

Tags: ,

Learn More

ایم کیوایم یو ایس اے آج فاروق ستاربھائی کی سربراہی میں پاکستان اور مہاجرقوم کی بقاء کیلئے کام کرنے والی ایم کیوایم (پاکستان) سے اپنی مکمل وابستگی کااعلان کرتی ہے، ایم کیوایم یوایس اے

ایم کیوایم یوایس اے آج فاروق ستاربھائی کی سربراہی میں پاکستان اور مہاجرقوم کی بقاء کیلئے کام کرنے والی ایم کیوایم (پاکستان) سے اپنی مکمل وابستگی کااعلان کرتی ہے، ایم کیوایم یوایس اے
ہم ایک مرتبہ پھرمہاجرقاتل اورمہاجر مقتول کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے،ہم ایم کیوایم(پاکستان) کی مہاجریکجہتی کی کوششوں کو ستائش کی نظرسے دیکھتے ہیں،ایم کیو ایم یوایس اے
ہماری تمام کوششوں کے باوجود ایم کیو ایم کے بانی نہ تو راست اقدامات کیلئے تیار ہوئے اور نہ اپنے اردکرد موجود سازشی لندن ٹولے کے حصار سے باہر نکلے، ایم کیو ایم یو ایس اے
ہم ایم کیو ایم (پاکستان) کے فلسفے کو صحیح سمجھتے ہوئے پاکستان کی سا لمیت مہاجروں کے مستقبل کیلئے ایم کیو ایم (پاکستان) کی حق پرستانہ جدوجہد ان کے شانہ بشانہ ہونگے، ایم کیو ایم یو ایس اے
ہم ڈاکٹر فاروق ستار کی سربراہی میں کام کرنے والی ایم کیو ایم (پاکستان) کی مہاجر یکجہتی کی کوششوں کو ستائش کی نظر سے دیکھتے ہیں، ایم کیو ایم یو ایس اے
ہمیں ایم کیوایم (پاکستان) کے اسیر و لاپتہ کارکنان کے اہل خانہ کا دکھ و درد اپنے دل میں رکھتے ہیں اور ہم ایم کیو ایم (پاکستان) کے ساتھ مل کر اسیر و لاپتہ کارکنان کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کریں گے، ایم کیو ایم یو ایس اے
شہری سندھ کے منتخب میئر اور بلدیاتی نمائندگان کو اختیارات اور وسائل فراہم کئے جائیں، ایم کیو ایم یو ایس اے
ہم عرصہ دراز سے تحریکی شہداء کے لواحقین کی مالی مدد و معانت کرتے رہے ہیں لیکن لندن ٹولے کی جانب سے مسلسل لیت و لعل سے کام لیا جاتا رہا ہے، ایم کیو ایم یو ایس اے
آج کی اس پریس کانفرنس میں چند قانونی نکات واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ایم کیو ایم یو ایس اے اور اس کے ذیلی اداروں کے قانونی سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور دیگر ہیں، ایم کیو ایم یو ایس اے
ہم پاکستان مردہ باد کا نعرہ لگانے والوں اور اس طرح کے نعروں کی تائید کرنے والوں متنبہ کرتے ہیں کہ وہ پاکستان کے خلاف زہرافشانی سے گریز کریں، ایم کیو ایم یو ایس اے
حق پرست عوام کبھی بھی پاکستان مردہ باد کا نعرہ قبول نہیں کریں گے، ایم کیو ایم یو ایس اے
سابق حق پرست اراکین اسمبلی وکیل جمالی، ایس ایم محی الدین، معید فاروقی، ایم کیو ایم یوایس اے کے سابق آرگنائزرز ارشد حسین، عدنان صدیقی سمیت دیگر سینئر ذمہ داران و کارکنان کا واشنگٹن ڈی سی میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب
واشنگٹن ۔۔۔ 07، اپریل 2017ء
ہم نے بانی الطاف حسین کو ان کے گرد موجود سازشی لندن ٹولے کی پاکستان اور مہاجر دشمن پالیسیوں سے آگاہ کرنے کی ہرممکن کوشش کی اور چند ماہ قبل دسمبر میں پریس کانفرنس سے توسط سے ان سے گزارش کی کہ وہ ان کے عزائم کو پہنچانیں وہ سب اقدمات کریں جو مہاجر قوم، پاکستان اور ایم کیو ایم کے حق میں بہتر ہو، ہم نے مطالبہ کیا تھا کہ بانی الطاف حسین اس سلسلے میں راست اقدامات کریں بصورت دیگر ہم محب وطن پاکستانی جو پاکستان کی سرزمین سے دور ہوتے ہوئے دل و جان سے پاکستانی ہیں اپنی جدوجہد کی سمت متعین کرنے میں آزاد ہوں گے، ہماری ان تمام کوششوں کے باوجود ایم کیو ایم کے بانی نہ تو راست اقدامات کیلئے تیار ہوئے اور نہ اپنے اردکرد موجود سازشی لندن ٹولے کے حصار سے باہر نکلے ، پانچ ماہ کے طویل انتظار کے بعد ہم نے اپنا راستہ متعین کیا ہے ایم کیو ایم یو ایس اے آج فاروق ستار کی سربراہی میں پاکستان اور مہاجر قوم کی بقاء کیلئے کام کرنے والی ایم کیو ایم (پاکستان) سے اپنی مکمل وابستگی کا اعلان کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ یو ایس اے کی اعلیٰ ترین ذمہ داریوں پر فائر رہنے والے سینئر ساتھیوں جن میں حق پرست سابق اراکین اسمبلی وکیل جمالی، ایس ایم محی الدین، معید فاروقی، ایم کیو ایم یوایس اے کے سابق آرگنائزرز ارشد حسین،عدنان صدیقی سمیت دیگر سینئر ذمہ داران و کارکنان نے واشنگٹن ڈی سی میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ 22 اگست کے بعد جب ہم نے پاکستان کی سیاسی و سماجی حالات کا جائزہ لیا تو ہم نے محسوس کیا کہ ایم کیو ایم (پاکستان) جو لندن سے مکمل علیحدگی اختیار کرنے کے بعد ڈاکٹر فاروق ستار کی سربراہی میں کام کررہی ہے اس میں وہ تمام لوگ موجود ہیں جو ایم کیو ایم کے ابتداء ہی سے اپنی جان و مال کے ساتھ مہاجر کاز کی خدمت میں مصروف رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اس میں ڈاکٹر فاروق ستار سمیت ان لاتعداد لوگوں کو دیکھا جو روز اول سے مہاجر قوم اور پاکستان کیلئے قربانیوں کی تاریخ میں مصروف عمل رہے ہیں، ان رہنماؤں و ساتھیوں نے اسیری اور اذیت کی زندگی کو برداشت کیا اور مہاجر کاز کی جدوجہد میں مخلص و ثابت قدم رہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پچھلی پریس کانفرنس میں ایم کیو ایم کے بانی سے مہاجر و پاکستان دشمن لندن ٹولے کے خلاف راست اقدامات درخواست کی تھی ، مگر چند مخصوص لوگوں کے ذاتی مفادات کی وجہ سے ہماری کوششیں بارآور نہ ہوئیں اور ایم کیو ایم کے بانی نہ تو ان مہاجر و پاکستان دشمن لندن ٹولے کے خلاف اقدامات تیار ہوئے اور نہ ہی ان مفاد پرستوں کے چنگل سے باہر نکلے۔ انہوں نے کہاکہ ہم ایم کیو ایم (پاکستان) کے فلسفے کو صحیح سمجھتے ہوئے پاکستان کی سا لمیت مہاجروں کے مستقبل کیلئے ایم کیو ایم (پاکستان) کی حق پرستانہ جدوجہد ان کے شانہ بشانہ ہونگے، ہم ایک مرتبہ پھر مہاجر قاتل اور مہاجر مقتول کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ہم ڈاکٹر فاروق ستار کی سربراہی میں کام کرنے والی ایم کیو ایم (پاکستان) کی مہاجر یکجہتی کی کوششوں کو ستائش کی نظر سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیوا یم (پاکستان) گزشتہ تین دہائیوں سے زائد عرصے سے مہاجروں کے حقوق و اقلیتوں کے تحفظ کی جنگ لڑرہی ہے اور آج تک اس جدوجہد میں مصروف عمل ہے، ایم کیو ایم یو ایس اے اس حق پرستانہ جدوجہد میں اپنا کردار ادا کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی اس مقصد کیلئے ایم کیو ایم پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایم کیوایم (پاکستان) کے اسیر و لاپتہ کارکنان کے اہل خانہ کا دکھ و درد اپنے دل میں رکھتے ہیں، ایم کیو ایم (پاکستان) اس مسئلے کو ہر فورم پر اٹھاتی رہی ہے اور آئندہ بھی عملی اقدامات کرتی رہے گی، ہم ایم کیو ایم (پاکستان) کے ساتھ مل کر اسیر و لاپتہ کارکنان کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم پاکستان کے مقتدرہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ مہاجروں کو بھی پاکستان کا برابر شہری سمجھے اور انہیں دیوار سے لگانے کی پالیسی ختم کرے، شہری سندھ کے منتخب میئر اور بلدیاتی نمائندگان کو اختیارات اختیارات اور وسائل فراہم کئے جائیں۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان کی معزز عدلیہ اور ارباب اختیار سے درخواست کی کہ ایم کیو ایم (پاکستان) کے اسیر کارکنان کے مقدمات جلد از جلد عدالتوں میں پیش کرکے انہیں انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہاکہ ہم عرصہ دراز سے تحریکی شہداء کے لواحقین کی مالی مدد و معانت کرتے رہے ہیں لندن ٹولے کی جانب سے مسلسل لیت و لعل سے کام لیا جاتا رہا ہے، اب ہم انشاء اللہ اس سلسلے میں ایم کیو ایم (پاکستان) اور ایم کیو ایم یو ایس اے کے تعاون سے فوری شروع کریں گے اور مستقبل میں اسے منظم انداز میں چلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کراچی میں جاری حالیہ مردم شماری کے عمل پر شدید خدشات ہیں ، مردم شماری میں دھاندلی اور متعصبانہ عمل کے ذریعے شہری سندھ کی آبادی اور خصوصاً مہاجروں کی تعداد کم کرکے دیکھانے کی سازش کی جارہی ہے، اس عمل سے شہری سندھ کے شہریوں اور خصوصاً مہاجروں میں احساس محرومی اور عدم تحفظ بڑھتا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج کی اس پریس کانفرنس میں چند قانونی نکات واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ایم کیو ایم یو ایس اے اور اس کے ذیلی اداروں کے قانونی سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور دیگر ہیں، ہم ان سے گزارش کریں گے کہ وہ جلد از جلد ایم کیو ایم یو ایس اے کی تنظیم نو کا اعلان کریں ۔ انہوں نے کہاکہ ہم ایک بار پھر اعادہ کرتے ہیں کہ ہم پاکستان بنانے والوں کی اولادیں ہیں ، پاکستان ہماری آن ہے اور ہم اس کی حفاظت کیلئے ہمہ تن کوشاں رہیں گے۔ ہم پاکستان مردہ باد کا نعرہ لگانے والوں اور اس طرح کے نعروں کی تائید کرنے والوں متنبہ کرتے ہیں کہ وہ پاکستان کے خلاف زہرافشانی سے گریز کریں، حق پرست عوام کبھی بھی پاکستان مردہ باد کا نعرہ قبول نہیں کریں گے۔
*****

Tags: , ,

Learn More

MQM USA New 1

Under Construction 1 ...

Learn More

MQM USA News 2

Under Construction 2 ...

Learn More

MQM USA News 3

Under Construction 3 ...

Learn More

Your Main Message

Main Message Under Construction ...

home-4

Next Steps...

Under Construction ...